وزیراعظم عمران خان کا متوقع دورہ مالاکنڈ اورعوامی جلسہ، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انتظامیہ کا ضروری انتظامات کا جائزہ

پشاور(آئی این پی)وزیراعظم پاکستان عمران خا ن کے متوقع دورہ ملاکنڈ اورعوامی جلسہ کے سلسلے میں کیے گئے ضروری انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر وکمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد عارف خان کی زیر صدارت لیوی لائن ملاکنڈ میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں رکن صوبائی اسمبلی اور چیئر مین ڈیڈک ملاکنڈ پیر مصور خان غازی اور اسسٹنٹ کمشنر ز بٹ خیلہ و درگئی اور دیگر انتظامی سرکاری اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ضلع ملاکنڈ آمد اور عوامی جلسے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر تمام متعلقہ اداروں اور محکمہ جات کو تفویض کردہ ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض ہوا اور اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر نے تمام سٹیک ہولڈر کو جلسے میں امن وامان کی بحالی اور تمام تر انتظامات خوش آئند طریقے سے پورا کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تمام ادارے اور محکمے اس حوالے سے اپنے فرائض اور ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں ۔انھوں نے ہدایت کی کہ جلسے کے موقع پر جامع ٹریفک مینجمنٹ پلان ترتیب دیاجائے تاکہ رش کی وجہ سے ٹریفک میں کسی بھی قسم کا تعطل رونما نہ ہو۔انھوں نے تمام افسران اور محکموں کو مجوزہ پلان کے تحت ذمہ داریوں کے ہدایات جاری کئے اور کہا کہ کسی بھی حوالے سے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ اور اسسٹنٹ کمشنر درگئی کے آفس میں قائم کردہ کنڑول رومز کے ساتھ رابطہ رکھیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close