فیصل آباد (آئی این پی)چند روز قبل وارث پورہ روڈ پر پولیس کانسٹیبل کوزخمی کرنے والا ڈاکو واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش میں بلال روڈ گندا کھوہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا‘دوسرا ساتھی فرار‘مارے جانے والا ڈاکو تھانہ مدینہ ٹاؤن‘ریل بازار‘سٹی تاندلیانوالہ‘ ڈجکوٹ‘شاہکوٹ‘ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ ننکانہ کے علاقوں میں 16سنگین وارداتوں میں بھی ملوث نکلا‘تھانہ ڈی ٹائپ کے علاقہ میں ریسکیو15پر شہری حسیب کی جانب سے پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ اس سے موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں نے 57ہزار کی نقدی چھین لی جس پرموبائل ون تھانہ ڈی ٹائپ کالونی موقع پر پہنچی
جس پر ڈاکوؤں نے موبائل ڈی ٹائپ کالونی پر فائرنگ کی اور بلال روڈ گندے کھوہ کی جانب فرار ہوگئے بعدازاں وائرلیس پر اطلاع ملنے کے بعد ایس ایچ او بٹالہ کالونی رائے آفتاب وسیم بھی ٹیم کے ہمراہ گندے کھوہ کی جانب ڈاکوؤں کے تعاقب میں نکلے جن کیساتھ گندے کھوہ کے قریب آمنا سامنا ہوا اورکراس فائرنگ ہوئی اسی اثناء میں ایس ایچ او تھانہ ڈی ٹائپ کالونی حماد یوسف بھی موقع پرپہنچ گئے کراس فائرنگ کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرپڑا جبکہ دوسرا رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا زخمی ہونیوالے ڈاکو کا نام عنصرعلی ولد وارث علی سکنہ 167گ ب سمندری نکلا جو کہ چند روز قبل وارث پورہ روڈ پر کانسٹیبل احسان رفیق C/3935کو دوران ڈیوٹی زخمی کرنے میں ملوث تھا‘زخمی ہونے والے ڈاکوعنصر کو سرکاری گاڑی میں سول ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑگیا
ملزم عنصر کا ریکارڈ چیک کیاگیا تو وہ ڈکیتی‘راہزنی‘پولیس مقابلہ جات وسرقہ وہیکلزکی وارداتوں میں ملوث پایاگیا پولیس نے پولیس مقابلہ میں مارے جانے اور فرار ہونے والے ڈاکوکے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں