مہران کارالٹ گئی، امدادی کارروائی کے دوران 40 لاکھ روپے کی منشیات برآمد، تین خواتین ایک مرد اسمگلر گرفتار

چکوال(آئی این پی)موٹروے پولیس کی موثر کارروائی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے کلرکہار کے قریب ایک مہران کار LEH 9972 الٹ گی جس میں سوار تین خواتین اور ایک مرد محفوظ رہے تاہم موٹر وے پولیس نے شک کی بنیاد پر گاڑی کی تلاشی لی جس میں تقریبا 40 لاکھ مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی

جسمیں 12 پیکٹ افیون(13کلو اور 700 گرام) اور 18 پیکٹ چرس(21 کلو اور 700 گرام) برآمد کر لی گئی۔ ملزمان گاڑی اور منشیات کو لوکل پولیس کے حوالے کردیا گیا سکیٹر کمانڈر ایم ٹو نارتھ جناب عتیق الرحمان نے عمدہ کارکردگی پر افسران کو شاباش دی اور تعریفی اسناد سے نوازا اور تمام افسران کو عمدہ پٹرولنگ کی ہدایت دی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close