کراچی(آئی این پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس میں خرید و فروخت کا بازار لگا ہوا ہے، ایک طرف سچ ہے دوسری طرف جھوٹ ہے، دیکھنا یہ ہے کہ کون کہاں کھڑا ہوتا ہے۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان غیرت مند لیڈر ہیں،عمران خان قومی خود داری کی لڑائی لڑ رہے ہیں،
ہمارے اتحادیوں نے ابھی فیصلہ کرنا ہے وہ کس طرف جائیں گے، مجھے امید ہے ہمارے اتحادی تحریک انصاف کا ساتھ دیں گے۔عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے پاس 172 لوگوں کا نمبر پورا ہے، سندھ ہاؤس میں ہارس ٹریڈنگ چل رہی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں