رمضان المبارک کا چاند، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کب اور کس شہر میں ہو گا؟ اعلان کر دیا گیا

پشاور(آئی این پی)مرکزی رویت ہلال کمیٹی 02 اپریل کو پشاور میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے بیٹھے گی۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی 02 اپریل 2022 کو پشاور میں ایڈمنسٹریٹر اوقاف دفتر میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے بیٹھے گی۔ اس حوالے سے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اوقاف عبدلغفور شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں رویت ہلال کمیٹی ممبران کے لئے انتطامات بارے لائحہ عمل وضع کرنے کے حوالے سے تفصیلی غور و حوض کیا گیا۔

اجلاس میں محکمہ ایڈ منسٹریشن، محکمہ پولیس، محکمہ موسمیات، ایڈ منسٹر یٹر اوقاف، ڈائریکٹوریٹ آف حج ودیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی 02 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے ایڈمنسٹر یٹر اوقاف کے دفتر پشاور عیدگاہ روڈ پر اجلاس کا انعقاد کرے گی جس کے لئے محکمہ پولیس فول پروف سیکورٹی انتظامات عمل میں لائے گی۔ اس کے علاؤہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی ممبران کے لئے محکمہ ایڈمنسٹر یشن ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کریگی۔

اجلاس میں تمام تر محکموں کے نمائندوں نے اپنی اپنی آرا پیش کیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے محکمہ موسمیات تیکنیکی معاونت اور انتظامات فراہم کرے گی۔ واضح رہے کہ اجلاس کا مقصد رویت ہلال کمیٹی کے ممبران کو تمام تر انتظامات کرے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close