خبردار ہوشیار، مکھی اور مچھر کی زیادہ پیدائش سے لمپی اسکن بیماری پھیلنے کا خطرہ

کراچی(آئی این پی)محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کے ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر سجاد حسین کا کہنا ہے کہ صوبے میں فی الحال لمپی اسکن کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لے یونین کونسل کی سطح تک ویکسین پہنچا دی گئی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر سجاد حسین کا کہنا تھا کہ گرمیوں کا سیزن شروع ہو چکا ہے، مکھی اور مچھر کی پیدائش زیادہ ہونے سے لمپی اسکن بیماری پھیلنیکا خطرہ ہے تاہم ویکسین لگنے سے جانور بیماری سے محفوظ رہیں گے۔

ڈاکٹر سجاد حسین کا کہنا ہے کہ پنجاب لمپی اسکن کی ویکسین خود بنا رہا ہے، لمپی سکن بیماری بکرے یا بھیڑ میں منتقل نہیں ہوتی، جن جانوروں میں منتقل ہوتی ہے ان کا گوشت اور دودھ بھی قابل استعمال ہوتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کراچی اور دیگر علاقوں کے ڈیری فارمرز پنجاب سے ویکسین لے کر جانوروں کو لگا رہے ہیں، لمپی سکن کا پی سی آر ٹیسٹ لاہور میں تین سرکاری لیبارٹریوں سے کرایا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close