کراچی(آئی این پی) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سونے کے زیورات چھیننے کی 100 سے زائد وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا، ملزمان ہفتے میں 3 سے 4 وارداتیں کرتے تھے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اعجاز احمد اور ایس ایس پی فرخ رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سونے کے زیورات چھیننے کی 100 سے زائد وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ کا سرغنہ جبران، اور دیگر ملزمان انیس اور وقاص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان اسلحے کے زور پر خواتین سے سونے کے زیورات چھینتے تھے۔ایس ایس پی اعجاز احمد نے بتایا کہ ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے، ملزمان نے کلفٹن اور گذری کے علاقوں میں بھی وارداتیں کیں، گرفتار ملزمان کو مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان 2 سال سے وارداتیں کر رہے تھے اور ہفتے میں 3 سے 4 وارداتیں کرتے تھے، ملزمان نے مجموعی طور پر 100 سے زائد وارداتیں کیں۔اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم ساؤتھ افریقہ میں رہا ہے، ملزمان سے سونا خریدنے والے سنار کو بھی گرفتار کریں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں