2 کلو ہیروئن سمیت خاتون منشیات سمگلرگرفتار، تعلق پنجاب کے کس شہر ہے؟

پشاور(آئی این پی) تھانہ تاتارا پولیس نے خفیہ اطلاع پر لیڈیز پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خاتون منشیات سمگلر کو گرفتار کر لیا، گرفتار خاتون کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے جو ضلع خیبر سے ہیروئن پشاور کے راستے سمگل کرنے کی کوشش کررہی تھی، گرفتار خاتون نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہیروئن سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے جس کے قبضہ سے دو کلو گرام اعلی کوالٹی ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے، خاتون ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے وومن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے

جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ تاتارا پولیس کو منشیات سمگلنگ کی اطلاع ملی تھی جس پر ایس ایچ او تھانہ تاتارا عمران اللہ نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ فیز7 چوک ناکہ بندی کے دوران خاتون منشیات سمگلر کو گرفتار کرلیا، خاتون ملزمہ کی شناخت مسماۃ (م) زوجہ اختر کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق مظفرگڑھ سے ہے، ملزمہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہیروئن سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے جس کے قبضہ سے دو کلو گرام اعلی کوالٹی ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے، ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے وومن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close