گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلے کا شیڈول جاری

فیصل آباد (آئی این پی)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ امتحانات نے پرائیویٹ طلباء اور الحاق شدہ کالجز کے لیے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس اور ایسوسی ایٹ ڈگری سائنس پارٹ وائز اور کمبائن 2022 جبکہ ایسوسی ایٹ ڈگری کامرس کے پہلے سالانہ 2022کے داخلے کا شیڈول جاری کر دیا۔

شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 28 مارچ 2022, ڈبل فیس کے ساتھ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 مارچ 2022 جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ یکم اپریل 2022 ہے۔طلبا اور طالبات فیس اور دیگر تفصیلات کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close