کراچی سے چھینے گئے موبائل فونز کی افغانستان اسمگلنگ، بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

کراچی(آئی این پی)پولیس نے کراچی سے چھینے گئے مہنگے موبائل فونز کی ایک کھیپ کی افغانستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل پولیس نے طورخم بارڈر پر کارروائی کے دوران 66 موبائل فونز برآمد کر لیے۔ کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان کے مطابق پاک افغان طورخم بارڈر پر چیکنگ کے دوران لنڈی کوتل پولیس نے 66 قیمتی موبائل فون کی کھیپ پکڑی، پولیس سے مذکورہ موبائل فون کے آئی ایم ای آئی نمبرز اور برانڈ کے نام کی فہرست حاصل کی ہے۔

محمد رضوان نے بتایا کہ مذکورہ موبائل فون کے آئی ایم ای آئی نمبرز سے سی پی ایل سی کے ذریعے ان کے مالکان کا سراغ لگایا جارہا ہے جب کہ موبائل فونز کا مختلف موبائل کمپنیوں، سی پی ایل سی اور پولیس کے ریکارڈ سے بھی موازنہ کیا جا رہا ہے۔ صدر کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز نے خدشہ ظاہر کیا کہ کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں سے چھینے گئے موبائل فون کی بڑی تعداد افغانستان اسمگل کی جاتی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close