عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری، پی آئی اے نے عمرہ کرایوں میں کتنی کمی کا اعلان کر دیا؟

کراچی(آئی این پی)قومی ائیر لائن پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔پی آئی اے کے مطابق قومی ائیر لائن نے مدینہ اور جدہ کا دوطرفہ کرایہ 95 ہزار 628 روپے کردیا ہے جبکہ اس سے قبل مدینہ اور جدہ کا دو طرفہ کرایہ ایک لاکھ سے زائد تھا۔پی آئی اے کے مطابق پی کے 9759 لاہور سے جدہ اور پی کے 9741 اسلام آباد سے جدہ جانے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پی کے 9731 کراچی سے جدہ اور پی کے 9735 پشاور تا جدہ کی پروازوں کے کرایوں میں 5 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close