کوئٹہ میں بے ہنگم ٹریفک، انتظامیہ کی مکمل ناکامی، مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے احتجاجی ریلی اور مظاہرے کا اعلان کر دیا

کوئٹہ(آن لائن)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے مرکزی جنرل سیکرٹری سیدعبدالقیوم آغا چیئر مین سعداللہ اچکزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمد ہاشم کاکڑ، سرپرست حاجی خدائے دوست،سیکرٹری اطلاعات عبداکخالق آغا ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی ظفر کاکڑ ،حسن آغا، سید شاہ رضا، داود ہزارہ،سید نعمت آغا،خرم اختر ،محمد جہانگیر لانگو ،اللہ داد خان اچکزئی،ودان علی کاکڑ،سیدسمیع آغا، حاجی حسام الدین اچکزئی، ظہور آغا، عبدالعلی دمڑ، حاجی سلام بادینی،حاجی عبدالجبار کاکڑ، عنایت درانی، حاجی طالب، اسماعیل داوی، طارق حیات، نصیر خان ترین، حاجی محمد عمر، حاجی یونس، ملک روح اللہ کاکڑ، سیداکبر شاہ، نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ شہر ٹریفک کے بے ہنگم رش نے شہریوں کو ذہنی ٹینشن اور کیفیت میں مبتلا کردیا ہے

ایک طرف ذیادہ رش اور دوسری طرف ٹریفک انتظامیہ کی عدم توجہ روڈوں پر ڈبل ڈبل گاڈیوں کی لائنیوں نے تمام روڈوں اور ٹریفک کو بلاک کردیا ہے ٹریفک انتظامیہ کی عدم دستیابی اور سخت کمی کی وجہ سے تمام روڈ اللہ کے حوالے ہے اتنے بڑے شہر اور لاکھوں کے ابادی کیلیے دو درجن سے ز یادہ ٹریفک اہلکار عوام اور شہر کے ساتھ سخت اور سراسر ظلم اور مذاق نہیں تو اور کیا ہے عوام کرے تو کیا کرے جائے تو جائے کہا اس سلسلے میں ٹریفک انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر سب ٹھیک ٹھاک کا راگ آلات رہی ہے اور شاہد عوام کے مشکلات کا اندازہ اور احساس ہی نہیں اس حوالے سے ہم نہ چاہتے ہوئے بھی آج سخت سے سخت احتجاج پر مجبور ہے اور اگر ٹریفک انتظامیہ نے آگے بھی اس طرح سستی کا مظاہرہ کیا تو مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ اتحاد تاجران بلوچستان رجسٹرڈ اور ایکزیکٹیو کمیٹی اور تمام تاجر یونٹس پریس کلب سے لیکر ٹریفک پولیس کے آفس تک احتجاجی ریلی اور مظاہرہ نکالینگے اور حالات کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close