کراچی(آن لائن)گزری تھانے کے شعبہ تفتیش سے 20 لاکھ روپے مالیت کے کپڑے چوری کرنے والا چور فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق 2 فروری کی رات خیابان راحت میں بلال نامی شخص کے دکان سے چوروں نے دکان کا تالا توڑ کر 20 لاکھ روپے کے کپڑے چوری کرلئے تھے جسکا مقدمہ الزام نمبر 59/2022 گذری تھانے میں دکان کے مالک بلال کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،
12 مارچ کو مذکورہ چور بدر کمرشل میں واقع مدعی بلال کے بھائی ارسلان کے دکان میں ریکی کے لئے آئے اور دکان میں گھوم پھر کے کپڑے سلوانے کے بہانے دکان کا جائزہ لیتے رہے،مشکوک جان کر ارسلان نے اپنے بھائی اور پولیس کو اطلاع دی تو تھانہ درخشاہ اور گذری نے مشترکہ طور پر چور ساجد تنویر کو گرفتار کر کے درخشاہ تھانہ پہنچا دیا۔
گذری تھانہ کی ٹیم ہفتہ 12 مارچ کو گذری تھانے لے آئی ،چور کے پاس سے کٹر ،چھینی، پلاس اور پانا بھی برآمد ہوا۔دوران تفتیش چور نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا جبکہ چور کے پاس بائیک بھی چوری کی تھی، اتوار 13 مارچ کو گرفتار چور کی نشاندہی پر اس کے دوسرے ساتھی کو بھی الہ دین پارک کے قریب سے گرفتار کیا گیا،مدعی کے مطابق پیر کی صبح انھیں تھانے سے کال آئی اور جلدی تھانہ آنے کا کہا گیا،جب وہ تھانے پہنچے تو پولیس نے بتایا کہ چور ساجد تنویر تھانہ سے بھاگ گیا ہے،مدعی کے مطابق تھانہ کے دوسرے فلور کی کھڑکی سے چور کے بھاگنے کی کہانی سنائی گئی جو کہ ناقابل یقین ہے۔مدعی کا دعوی ہے کہ انویسٹی گیشن پولیس کی ملی بھگت سے متعدد وارداتوں میں مطلوب چور کو فرار کروایا گیا ہے،مدعی مقدمہ نے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے،دوسری جانب اس حوالے سے جب شعبہ تفتیش کے افسران سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے چور کے فرار ہونے کی تصدیق کی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں