مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 7 افراد کی لاشیں برآمد، خوف و ہراس پھیل گیا

کراچی(آن لائن)شہر کے مختلف علاوقں سے خاتون سمیت 7افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ جس کے نتیجے میں شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، تفصیلات کے مطابق شیرشاہ کے علاقے اکبرروڈ لیاری ندی میں لاش کی اطلاع پر پولیس اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور ندی سے 45سالہ شخص کی لاش کو نکال کر اپنے تحویل میں لیکرسول اسپتال پہنچایا ،جہاں متوفی کی شناخت اقبال ولد لال محمد کے نام سے کی گئی پولیس کے مطابق متوفی سعیدآباد کا رہائشی ہے جبکہ میڈ یکو لیگل افسر نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کو محفوظ کرلیا ہے ،اور پولیس سرجن کی جانب سے پوسٹ مارٹم جاری ہونے پر ہی وجہ موت کا تعین ہوسکے گا ،

پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو ورثائ￿ کے حوالے کردیا ہے۔مدینہ کالونی کے علاقے بلدیہ ٹاو ن جنگل اسکول روٹ نمبر N.4منی بس اسٹاپ کے قریب لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 60سالہ شخص کی لا ش کو اپنے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق متوفی کے قبضے سے ایسی کوئی چیز بھی برآمد نہیں ہوئی ہے جس کی مددسے لاش کی شناخت ہوسکے جبکہ ابتدائی تحقیقات میں لگتا ہے کہ متوفی طبعی موت فوت ہوا ہے۔سرجانی ٹان کنیز فاطمہ سوسائٹی یاروگوٹھ کے قریب روڈ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ نوجوان کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 22سالہ نوید ولد ہدایت اللہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور اکٹرز کی رپورٹ کے بعد موت کی اصل وجہ سامنیا ?سکے گی۔

اسی طرح ملیر 15 بکرا پیڑی عطاپی۔سی۔او کے قریب خالی پلاٹ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 45 سال کے قریب ہے اور ایسا لگتا ہے کہ گرمی کی شدت کے باعث انکی طبعیت خراب ہوئی اور موت واقع ہوئی۔ متوفی کے جسم پر کوئی چوٹ یا تشدد کا نشان نہیں ہے۔ عوامی کالونی کے علاقے کورنگی سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی جسے جناح اسپتال منتقل کای گیا۔ پولسی کے مطابق اطلاعت ملی تھیں کہ کاتون چلتے چلتے گتر گئی تھیں اور بظاہر موت طبی معلوم ہوتی ہے تامہم اسکی جانب جاری ہے۔ ماڑی پور تھانے کی حدودو ماڑی پور نیو ٹرک اڈا گیٹ نمبر 06 چائنا والی گلی کے سوریج پلانٹ کے قریب سے 01 شخص کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی۔ متوفی کی عمر 45 سال کے قریب ہیا ور لاش پرانی ہواجنے کے باعث اسکی حالت خراب ہوچکی تھی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کو محفوظ کرلیا گیا ہیا ور بظاہر موت طبی معلوم ہوتی ہے۔ کھارادار کے علاقے ٹاور صدیق اکبر مسجد سٹی ریلوے کارگو کمپاونڈ کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولسی کے مطابق متوفی کی موت بظاہر طبی ہوئی ہے اور ڈاکٹرز کی رپورٹس کے عبد صورتحال واضح ہوسکے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں