اینٹی اینکروچمنٹ کی کارروائی، لینڈ مافیا کے کارندوں نے پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھا دی

کراچی(آن لائن)سرجانی ٹاؤن میں اینٹی اینکروچمنٹ کی ٹیم کی کارروائی کے دوران لینڈ مافیا کے کارندوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی ملزمان نے پولیس اہلکار پرگاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں اہلکارشدید زخمی ہوگیا۔پولیس نے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی کے علاقے عرب گوٹھ میں ایم ڈی اے کی زمین کو واگزار کرانے کے لیے اینٹی انکروچمنٹ کی ٹیم پہنچی اس موقع پر متعلق تھانے کی پولیس کی نفری بھی پہنچ گئی۔

ایس ایس پی ویسٹ سوہائے عزیز کے مطابق پولیس پارٹی کو دیکھ کر لینڈ مافیا کے کارندوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی اور وہاں فائرنگ کی جس سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی اور شدید کشیدگی پھیل گئی۔اس دوران ملزمان نے وہان ایک گاڑی تیشی سے بھگائی اور پولی اہلکار سید وقاص زیدی پر چڑھادی جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا۔ سوہائے زعزیز کے مطابق پولی سکی بھاری نفری نے وہاں پہنچ کر ہنگامہ آرائی کرنے والے 7 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ ایم ڈی اے کی ٹم نے زمین کو واگزار کرالیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے،۔ ایس ایچ او حاجی ثنا اللہ کے مطابق اہلکار تا حال بے ہوش ہے اور اسے انہتائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close