کراچی(آن لائن)شریف آباد اور نیو کراچی پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں دو منشیات فروشوں کو پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد مطلوب منشیات فروش کوزخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شریف آباد پولیس نے خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ملزم منشیات کی سپلائی کیلئے شریف آباد کی حدود میں موجود ہے،خفیہ اطلاع پر پولیس کارروائی کرنے غریب آباد پھاٹک پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی ،
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوکر گرفتار ہوا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی ملزم کی شناخت ریحان ولد رئیس احمد جبکہ مفرور ملزم کی شناخت بعد میں تور خان کے نام سے ہوئی۔ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول لوڈ میگزین، 40 کلو سے زائد چرس، نقد رقم اور ایک عدد رکشہ برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے اور ابتدائی انٹیروگیشن کے مطابق موچکو تھانہ میں دفعہ 6/9-C میں پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔نیو کراچی پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ملزمان منشیات کی سپلائی کیلئے اتوار کار بازار گرانڈ میں موجود ہیں،پولیس کارروائی کرنے پہنچی تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوکر گرفتار ہوا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،گرفتار زخمی ملزم کی شناخت اویس عرف ٹپی ولد حاکم خان جبکہ مفرور ملزم کی شناخت جنید یوسف کے نام سے ہوئی،زخمی ملزم کو برائے علاج و معالجہ عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول تیس بور،
لوڈ میگزین اور 13 عدد چھوٹے بڑے پیکٹ(ٹپال)ہیروئین اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے،ملزم کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے اور ابتدائی انٹیروگیشن کے مطابق ملزم نیو کراچی ڈویڑن میں پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے۔سہراب گوٹھ پولیس نے بدنام زمانہ ہیروئن فروش ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم تاس خان پشتون علاقہ میں منشیات کی فروخت اور سپلائی میں ملوث ہے۔گرفتار ملزم سے زرفروختگی رقم گیارہ ہزار روپے ،56 گرام اعلی معیار کی ہیروئن،مٹیریل پلاسٹک بیگ اسٹیپلر و دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔گرفتار ملزم پہلے بھی تھانہ سہراب گوٹھ سے مقدمہ الزام نمبر 263/2022 منشیات کے مقدمہ میں بند ہوکر جیل جا چکا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں