حافظ آباد(آئی این پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے جتنی چاہے شیروانیاں سلوالیں ہم نے ان کیلئے ہتھکڑیاں بنواکر رکھی ہوئی ہیں،عدم اعتمادناکام ہوگی ان سے 172بندے پورے نہیں ہورہے،فضل الرحمان کس منہ سے کہہ رہے ہیں کہ اگر تحریک عدم اعتمادناکام ہوگئی تو ملک میں انارکی پیداہوگی، دراصل یہ ملک میں تصادم پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن والے جتنی چاہے شیروانیاں سلوالیں ہم نے ان کیلئے ہتھکڑیاں بنواکر رکھی ہوئی ہیں،
عدم اعتمادناکام ہوگی ان سے 172بندے پورے نہیں ہورہے،فضل الرحمان کس منہ سے کہہ رہے ہیں کہ اگر تحریک عدم اعتمادناکام ہوگئی تو ملک میں انارکی پیداہوگی، دراصل یہ ملک میں تصادم پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ انکی کسی طرح کرپشن بچ جائے، ہمیں انکی سب سازشوں کا پتہ ہے، عمران خان نے اقتدار میں آکر فیکٹریاں نہیں بنائیں، عمران خان کے رشتہ دار بھی فیکٹریاں نہیں لگارہے، عمران خان نے صوابدیدی فنڈز کو ختم کیا۔ غریب آدمی کو عمران خان تین مرلہ،پانچ مرلہ،دس مرلہ کا مالک بنارہاہے۔
ملک میں فیکٹریاں لگ رہی ہیں۔ ہماری ٹیکس کولیکشن آگے بڑہ رہی ہے۔غریب آدمی کو دس لاکھ کا ہیلتھ کارڈ مل رہاہے۔ نواز شریف اور زرداری کے دور میں چارسو ڈرون حملے ہوئے۔انہوں نے سائن کرکے خود اجازت دی ہوئی تھی۔ یہ اپنے لوگوں کو خود ڈرون حملوں سے مروارہے تھے۔ عمران خان نے اقتدار سے پہلے ہی قوم سے وعدہ کیا تھا کہ نہ میں خود جھکوں گا اور نہ اپنی قوم کا سر جھکنے دونگا۔ اور ہم اپنی زمین کسی غیر ملک کو اٹیک کے لئے بھی استعمال ہونے نہیں دیں گے۔یہی وجہ ہے قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔
میں نے حافظ آباد شہر کی وزٹ کی ہے یہا ں کے عوام میں عمران خان کے کل کے جلسہ عام کے سلسلہ میں خاصا جوش وخروش پایا جارہاہے۔اور اس میں مقامی ایم این اے شوکت علی بھٹی کا بہت بڑا کردار ہے۔ اس موقع پر ایم این اے شوکت علی بھٹی بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں