جیل میں قیدیوں کے لئے سپورٹس اینڈ میوزک فیسٹول کا انعقاد

پشاور(آئی این پی) ضلع شانگلہ کے بشام سب جیل میں قیدیوں کے لئے سپورٹس اینڈ میوزک فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ سپورٹس مقابلوں میں رسہ کشی، بیڈمنٹن، والی بال، لڈو اور میوزیکل چیئر کے مقابلے شامل تھے۔ قیدی کھیلوں کے مقابلوں کے غوالے سے کافی پرجوش تھے اور ہر مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

سپورٹس اینڈ میوزک فیسٹول کا اہتمام ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ضلع شانگلہ تحسین اللہ نے کیا تھا۔ اختتامی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر بشام نیک انور اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام الدین نے خصوصی شرکت کی اور جیتنے والے قیدیوں میں انعامات تقسیم کئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close