چھینے گئے موبائل فونز کی فروخت روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

کراچی(آئی این پی)کراچی الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن نے غیر مقامی افراد کے موبائل فون فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی، اب کراچی کے شہری کے علاوہ کوئی موبائل فون فروخت نہیں کرسکے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن کا چھینے گئے موبائل فونز کی فروخت روکنے کے لیے بڑا فیصلہ سامنے ا?گیا، جس کے بعد اب کراچی کے شہری کے علاوہ کوئی موبائل فون فروخت نہیں کرسکے گا۔

اس حوالے سے الیکٹرانک مارکیٹ ایسویسی ایشن عہدیدار منہاج گلفام نے اے آر وائی نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور سی پی ایل سی کے تعاون سے کیڈا نے ایس او پی بنائی ہے، موبائل فون فروخت کے لیے کراچی کا شناختی کارڈ ہوا لازمی ہے، بغیر تصدیق کراچی کا کوئی بھی دکاندار موبائل فون نہیں خریدے گا۔منہاج گلفام کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہر نئے آنے والے پولیس چیف سے میٹنگز ہوتی رہی ہیں،ہم نے ایس او پیز پر بہت زیادہ سختی کی ہے،اب تک تقریبا 18 کروڑ روپے کے موبائل فون پکڑ چکے ہیں۔الیکٹرانک مارکیٹ ایسویسی ایشن عہدیدار نے بتایا کہ پکڑے گئے فون کراچی کے شہریوں سے چھینے گئے تھے، پولیس کے ذریعے موبائل فونز شہریوں کو واپس دلوائے گئے کراچی کی تمام موبائل مارکیٹس کے دکاندار فیصلے کے پابند ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شناختی کارڈ پر کراچی کا ایڈریس دیکھ کر موبائل فون خریدا جائے گا، فیصلوں میں مختلف وقتوں میں اپڈیٹس بھی کرتے رہے ہیں۔منہاج گلفام نے کہا دکانداروں کو سختی سے کہا گیا ہے کہ اس پر عمل کریں،موبائل فون فروخت کرنے والے سے مکمل تصدیق کی جائے گی،اندرون سندھ سے آنے والے سے کراچی کے رہائشی کی گارنٹی مانگی جائے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close