22 دن کی بچی کا پر اسرار قتل، ماں نے بچی کے قتل کی خوفناک تفصیل افشاء کر دی

کراچی(آئی این پی)لیاقت آباد میں نومولود بچی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، گزشتہ روزگھرکیاندر سے بچی کی گلا کٹی لاش جبکہ ماں زخمی ملی تھی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نومولود بچی کے قتل کا مقدمہ لیاقت آباد تھانے میں دفعہ 302 کے تحت درج کرلیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں کسی کو نامزد نہیں کیا گیا کیونکہ واقعہ پراسرار ہے۔

پولیس حکام نے بتایا گزشتہ روز گھر کے اندر سے بچی کی گلا کٹی لاش جبکہ ماں زخمی ملی تھی، واقعے کی تحقیقات جاری ہے، جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔گذشتہ روز کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 7 میں سفاک ملزم نے گھر میں گھس کر 22 دن کی بچی ذمیل دختر سعد کو قتل کردیا تھا، جس کے بعد بچی کی والدہ کا ابتدائی بیان ریکارڈ کیا گیا۔بچی کی ماں نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا تھا کہ گھر کی چھت سے ایک لڑکا آیا مجھے دھکا دیا، جس سے میرا سر فریج سے لگا اور میں بیہوش ہوگئی، جب میں ہوش میں آئی تو بچی کا گلا کٹا ہوا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close