احساس کفالت سینٹر، اے ٹی ایم مشین سے مستحق خواتین رقم نکال کر دینے کا معاوضہ لیا جاتا ہے

سجاول(آئی این پی)سجاول ضلع میں احساس کفالت سینٹرمیں بڑے پیمانے پر مستحق خواتین سے لوٹ مارکی جارہی ہے، اس ضمن میں مستحقین نے مختلف سینٹرز پر احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ان کی رقم سے 500سے 2ہزار تک کٹوتی کی جارہی ہے جبکہ ان کے خلاف شکایات پر بھی کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے، علاوہ ازیں نجی بینک کے باہر اے ٹی ایم مشین پر سینکڑوں عورتیں دن رات دھکے کھارہی ہیں،

بینک انتظامیہ نے نہ تو بیٹھنے اور پانی کا انتظام کیاہے اور نہ ہی، رات کے اوقات میں روشنی کا انتظام کیاہے، جس سے مستحقین غیرمحفوظ ہوکررہ گئی ہیں اس ضمن میں احساس کفالت کے ذمہ داران بھی غائب ہیں اور کسی قسم کی مدد کیلئے تیارنہیں ہیں، نامعلوم ایجنٹ رات کو اے ٹی ایم مشین پر کھڑے ہوکر رقم نکال کر دینے کیلئے پیسے وصول کررہے ہیں جو کہ مل کر کھائے جارہے ہیں اور کسی قسم کی کاروائی نہیں کی جارہی ہے، اس ضمن میں متعلقہ افسران کے خلاف سخت کاروائی کی اپیل کی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close