بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں ریلی

حمید آباد (آئی این پی)ملک میں حالیہ دہشت گردی کیخلاف صحبت پور میں بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ریلی کھوسہ ہاؤس صحبت پور سے شروع ہوئی اور مین چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔ریلی کے شرکا پاک فوج زندہ آباد ایف سی بلوچستان زندہ باد پاکستان زندہ آباد کے فلک شگاف نعرے لگائے شرکا کے ہاتھوں میں بینرز اور قومی پرچم اٹھارکھے تھے۔

ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے میرسرفرازخان کھوسہ،عبدالواحد کھوسہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ دہشت گردی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج اور ایف سی بلوچستان نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔اور پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انکاکہناتھاکہ قومی اداروں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ملک وقوم کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں انکا مزید کہناتھا کہ دشمن یہ جان لے کہ پاکستان کی پوری قوم نے تمہارا مکروہ چہرہ پہچان لیاہے۔اور بچہ بچہ ملک کے دفاع کے لیے تیار ہے۔

اور کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close