ایک ہزار سال پرانی رسم تخم ریزی، دو روزہ رنگا رنگ تقریبات اختتام کو پہنچ گئیں

غذر (آ ئی این پی)غذر کی تحصیل یاسین میں ایک ہزار سال پرانی رسم تخم ریزی کی دو روزہ رنگا رنگ تقریبات اختتام پزیر ہوئی اس اہم ایونٹ کو دیکھنے ملک کے مختلف علاقوں سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی رسم کے پہلے روز دعائیں کلمات کے ساتھ کھیتوں کی بوائی کے لئے قریبی ندی سے پانی چھوڑ دیا گیا اور راجہ ہاوس میں علاقائی مویسقی پر علاقے کے لوگوں کے علاوہ سیاح ان دھنوں پر جوم اٹھے اس کے بعد وہاں سے دو کلومیٹر دور بڑے گھر کی طرف لوگ روانہ ہوگئے

جہاں پر اگ کا الاو روشن کیا گیا اور مقامی مویسقی پر لوگوں نے رقص پیش کیا اس کے بعد بیلوں سے کھیتوں میں بوائی کی گئی اور لوگوں کو گندم کے بیج تقسیم کئے گئے شام کو ہزاروں افراد شمیں روشن کرتے ہوئے راجہ ہاوس پہنچ گئے تمام لوگوں کو کھانا پیش کیا گیا رسم کے دوسرے روز کھیلوں کا بادشاہ اور بادشاہوں کا کھیل پولو میچ کے علاوہ گھوڑا جمپ کے بھی مقابلے اس طرح یہ رنگا رنگ دو روزہ تقریبات اپنے اختتام کو پہنچ گئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close