پاکستان کے کس علاقے میں دکانوں میں پٹرول اور ڈیزل کا کھلے عام کاروبار ہونے لگا

غذر (آ ئی این پی)غذر کی تحصیل پھنڈر میں ہر دوسری دکان میں پٹرول اور ڈیزل کا کاروبار ہونے لگا اشیاء خوردنی کے ساتھ ساتھ پٹرول اور ڈیزل کا بھی کاروبار کیا جاتا ہے،دوسری طرف اشیاء خوردنی ہوشربا قیمتوں نے عوام کو پریشان کیا ہے علاقے میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا وجود ختم ہوکر رہ گیا ہے،دکاندار اپنی مرضی کے مالک بن گئے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں جبکہ دکاندار اپنی مرضی کے ریٹ لگا کر غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہ ہیں

ان علاقوں میں ایک طرف اشیاء خوردنی کی من مانی قیمتیں وصول کی جاتی ہے تو دوسری طرف زائد المیاد اشیاء کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے انتظامیہ کی خاموشی سے غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں پھنڈر،شمرن،ٹیرو اوربارست میں دکاندار اپنی مرضی کے مالک بن گئے ہیں اور لوٹ مار کرنے والوں کو کوئی لگام دینے والا نہیں غذر کی تحصیل پھنڈرکے درجنوں دکانوں میں پڑول اور ڈیزل کھلے عام فروخت ہورہا ہے اور دکانداروں کے لئے یہ ایک منافع بخش کاروبار بن گیا ہے غذر ایک ایسا ڈسٹرکٹ ہے جہاں نہ تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے لوگوں کو فائدہ ملا ہے غذر کے بالائی علاقوں میں گیس تین سو پچاس روپے کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی جبکہ غذر کی چاروں تحصیلوں میں پٹرول پیمپوں میں پٹرول اور ڈیذل کا اتنا سٹاک نہیں ہے

جتنا سٹاک بلیک میں کاروبار کرنے والے افراد نے کیا ہے اور وہاں پے کھلے عام پٹرول ایک لیٹرایک سونوے ور ڈیزل ایک سو اسی روپے میں فروخت کیا جارہا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close