قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے ایسویٹ ڈگری سائنس اور کامرس کے ضمنی امتحانی شیڈول کا اعلان کر دیا

گلگت(آئی این پی)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسویٹ ڈگری ان آرٹس، ایسویٹ ڈگری سائنس،ایسویٹ ڈگری کامرس کے ضمنی امتحانی شیڈول کا علان کردیاہے۔ ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر کے مطابق امتحانات22 مارچ 2022شروع ہوکر 20اپریل 2022کواختتام ہونگے جبکہ پریکٹیکل امتحانات 21اپریل سے شروع ہونگے۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق پہلا پرچہ کیمسٹری پارٹ ون بی،ایجوکیشن پارٹ ون، بزنس سٹیٹکس جبکہ آخری پرچہ اسلا مک سٹیڈیز پارٹ ٹو،سائیکالوجی پارٹ ٹو کا ہوگا۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق امیدوار متعلقہ تاریخ پر اپنے امتحانی مراکز میں حاضری کو یقینی بنائے۔یاد رہے امیدوار وں کے امتحانی سیلپ متعلقہ پتہ پر ارسال کردیاگیاہے کسی بھی امیدوار کو سیلپ نہ ملنے یاکوئی اور مسئلہ درپیش ہونے کی صورت میں شعبہ امتحانات سے رجوع کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close