ن لیگ کا وزیر اعظم کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں جانے کا فیصلہ کر لیا، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو صدر نون لیگ شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے منعقدہ اجلاس میں وزیراعظم کی گزشتہ روز کی گئی تقریر کے مندرجات کا جائزہ لیا گیا، ن لیگ نے وزیر اعظم کے لوئر دیر میں ہونے والے جلسے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا، قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر درخواست دی جائے گی،

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومتی اتحادیوں سے روابط پر بھی غور کیا گیا، شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اتحادیوں سے ملاقاتیں کرنے پر غور شروع کردیا، جبکہ مسلم لیگ(ق)کے رہنماؤں سے ملاقات پر فیصلہ بھی پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close