پولیس نے چوری کیے گئے موٹر سائیکل اصل مالکان کے حوالے کر دئیے

پشاور(آ ئی این پی)تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران دو عدد موٹر سائیکل برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دئیے ہیں، دونوں موٹر سائیکل کو خفیہ اطلاع پر ہونے والی کاروائی کے دوران برآمد کر لیا گیا ہے جو سکریپ کی حالت میں فروخت کرنے کی تیاری کی جارہی تھی، برآمد موٹر سائیکل کو سرکی گیٹ کے مقامی مارکیٹ میں پارٹس کی شکل میں تبدیل کرنے کے لئے لایا گیا تھا جو پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری موقع پر پہنچ کر دونوں موٹر سائیکل تحویل میں لے کر ملوث ملزمان کے حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے،

برآمد شدہ موٹر سائیکل گزشتہ روز تھانہ بھانہ ماڑی میں اصل مالکان کے حوالے کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی تیمور سلیم کو اطلاع ملی تھی کہ سرکی گیٹ کے مقامی مارکیٹ میں دو مسروقہ موٹر سائیکل کو پارٹس میں تبدیل کرنے کے لئے لایا گیا ہے جس پر ایس ایچ او تیمور سلیم نے موقع پر پہنچ کر دونوں موٹر سائیکل تحویل میں لے کر ملوث عناصر کی تلاش شروع کر دی ہے، دونوں موٹر سائیکل جانچ پڑتال پر مسروقہ پائے گئے ہیں جن کے اصل مالکان کا سراغ لگا کر گزشتہ روز تھانہ بھانہ ماڑی میں دونوں موٹر سائیکل کو اصل مالکان کے حوالے کر دیئے گئے ہیں،

اس موقع پر دونوں شہریوں نے پولیس کے تعاون کرنے اور بروقت موٹر سائیکل برآمدگی پر ایس ایچ او تیمور سلیم کا شکریہ ادا کیا، ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں مسروقہ موٹر سائیکل مقامی مارکیٹ میں پارٹس کی شکل میں تبدیل کرنے کے بعد فروخت کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے جس میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close