نجی کلینک میں مبینہ طور پراتائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے خاتون کی ہلاکت پرایکشن، کلینک سیل کر دیا گیا

دکی (آئی این پی) ڈپٹی کمشنردکی عظیم کاکڑ نے نجی کلینک میں مبینہ طور پراتائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے خاتون کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دکی حضرت ولی کاکڑ کو کلینک سیل کرنے کے احکامات صادر کئے جس کے بعد اے سی نے موقع پر پہنچ کر کلینک سیل کر دیااور اس سلسلے میں ایم ایس ڈاکٹر جوہر خان شادوزئی کی سربراہی میں ایک رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرلی گئی

تحقیقاتی کمیٹی ذمہ داروں کا تعین کرکے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ پیش کریگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close