سبی خودکش حملے کا سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ کس کے خلاف درج کیا گیا؟

سبی (آئی این پی)سبی جیل روڈ لوکل گورنمنٹ ریسٹ ہاؤس کے قریب ہونیوالے خودکش حملے کا سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سبی جیل روڈ پر لوکل گورنمنٹ ریسٹ ہاؤس کے قریب ہونے والا خودکش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیاخودکش حملے میں 06 افراد جاں بحق جبکہ 24 افراد زخمی ہوئے تھے خودکش حملے کی ایف آئی آرمیں دہشت گردی کے دفعہ شامل کیے گئے ہیں 302 ق، 324, 353، 186, EXP 3/415, 7 ATA کے دفعات لگائے گئے ہیں

ایف آئی آر میں ہونے والے خودکش حملے کا ٹائم 02.35pm لکھا گیا ہے ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والوں نے خودکش حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی گئی جس پر اس نے پہلے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا ہے اور اسکے بعد خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا ہے خودکش بم حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے زائد تر افراد سیکورٹی فورسز اور پولیس کے اہلکار شامل ہیں دوسری جانب خودکش حملہ آور نے اس وقت حملہ کیا جب سبی کے پانچ روزہ تاریخی و ثقافتی میلے کی اختتامی تقریب ختم ہوچکی تھی عینی شاہدین کے مطابق تقریب کے ختم ہونے کے بعد خودکش بمبار نے حملہ کیا خودکش حملہ آور کا ٹارگٹ سبی میلے کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی صدر پاکستان تھا حملہ اس وقت ہوا جب مہمان خصوصی اسی راستے سے گزر کر چلے گئے تھے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close