اسلام آباد میں ماں نے دو کمسن بچیوں کو پنکھے سے لٹکا کر مار دیا، شوہر کو ویڈیو کال کر کے نعشیں بھی دکھائیں، سنگدل ماں گرفتار

اسلام آ باد (آئی این پی) اسلام آباد میں ماں نے دو کمسن بچیوں کو قتل کر دیا،ملزمہ نے بچیوں کو قتل کرنے کے بعد شوہر کو ویڈیو کال کرکے نعشیں بھی دکھائیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شمس کالونی میں دو کمسن بچیوں کو ماں نے قتل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد خاتون کا شوہر گھر سے دور تھا واپس نہ آنے پر بچیاں والد کو بلارہی تھیں، خاتون نے بچیوں کے ضد کرنے پر ان کو قتل کردیا۔

خاتون نے بھی خودکشی کرنے کی کوشش کی مگر بچ گئی، خاتون نے بچیوں کو پنکھے سے لٹکا کر پھانسی دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے اورخاتون کو گرفتار کر لیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close