ملتان(آئی این پی)ملتان سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی ایم این اے نے بھی پارٹی قیادت سے تحفظات ظاہر کردئیے،مطالبات تسلیم نا ہونے تک قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نا کرنے کا اعلان کردیا،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حلقہ این اے 154 سے تحریک انصاف کے ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہرنے اپنے حلقے میں ایس ایچ اوز کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدرکو ہٹا کرمنیرمسعود مارتھ جیسیایماندارافسرکوتعینات کیا جائے، موجودہ سی پی اوکی تعیناتی سے میرے حلقے اورپورے شہرمیں ملتان میں ڈکیتی کے دوران گینگ ریپ کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ میرے حلقے میں دو ہولناک واقعات ہوئے ہیں، جن بچیوں سے گینگ ریپ ہوئے ان کی چیخیں مجھے ہروقت سنائی دیتی رہتی ہیں،سی پی او نے میرے حلقے سمیت پورے ملتان میں کرپٹ ایس ایچ اوز لگائے جس کی وجہ سے جرائم میں بے پناہ اضافہ ہوگیا،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اورمیرے مخالف سکندربوسن نے ہمیشہ چوروں، ڈکیتوں کی سپورٹ کی ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے جلے ھوئے بچوں کی تصاویر وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو دکھائیں کہ انہیں برن سینٹر داخل نہیں کیا جاتا اور یہ موت کے منہ میں جارہے ہیں تاہم انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر ناہید نے برن سینٹر کو اپنی سلطنت بنایا ہوا ہے اور غریب طبقے کے مریضوں کو نشتر بھیج دیا جاتا ہے جبکہ یہاں پرائیویٹ مریضوں کی پلاسٹک سرجری کے ذریعے پیسے کمائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت بیشتر اراکین اسمبلی کے حلقوں میں کام نہ ہونے کی وجہ حالات خراب ہیں،چند مخصوص افراد کے کام ہو رہے ہیں اور انہی کو نوازا جا رہا ہے جس سے پارٹی کو نقصان ہورہاہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں