ملتان(آئی این پی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تلمبہ میں ذہنی معذور شخص کو مقدس اوراق جلانے کے الزام پر تشدد کر کے قتل کرنے اور لاش کے بے حرمتی کرنے والے نامزد ہونے والے مزید29ملزموں کا7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا،تلمبہ میں قتل کے واقعہ میں پولیس کی جانب سے کل 72ملزموں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، پولیس نے مزید 29ملزموں کو نامزد کیا ہے،پولیس نے خصوصی عدالت سے گرفتار ملزمان کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے 29ملزموں کا7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا ہے۔
دریں اثناء ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض سے سانحہ تلمبہ کی تحقیقاتی ٹیم نے ملاقات کی،ٹیم میں ڈی پی او خانیوال سید ندیم عباس اور ڈی پی او وہاڑی طارق عزیز شامل ہیں تحقیقاتی ٹیم کے افسران نے اب تک ہونے والی تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا ریجنل پولیس آفیسر ملتان نے ہدایت کی کہ تحقیقات باریک بینی سے کی جائیں اور تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے تفتیش کو میرٹ پر یکسو کریں اور شواہد کے مطابق ہر ملزم کی ذمہ داری کا تعین کیا جائے تحقیقاتی آفسران نے بتایا کہ کیس کے تمام مرکزی ملزمان گرفتار ہیں شواہد کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھجوایا گیا ہے ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ چالان کی تیاری میں کوئی جھول نہ ہو تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جاسکے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں