ملتان(آئی این پی)پنجاب میں سردارعثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ بچانے کیلئے ان کے کچھ قریبی دوست اورڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اراکین اسمبلی سرگرم ہوگئے،ذرائع کے مطابق انکی جانب سے ناراض اراکین کو منانے اورا نہیں عثمان بزدارکے ساتھ کھڑارہنے پرقائل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور ان رابطوں کے دوران گزشتہ روز بھی انہیں کامیابی ملی جب ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے متحرک رکن پنجاب اسمبلی سردارخرم لغاری نے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے ملاقات میں ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
ادھر ذرائع کے مطابق دیگر ناراض اراکین سے بھی رابطے کیے گئے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ان ناراض اراکین کے گلے شکوے دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔خیال رہے کہ ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے بیشتر اراکین صوبائی اسمبلی کا تعلق بھی جنوبی پنجاب سے ہی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں