پسند کا رشتہ نہ ملنے پر گھر میں گھس کر دوشیزہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

تخت بھائی (آئی این پی)تخت بھائی کے علاقہ فضل آباد میں پسند کا رشتہ نہ دینے پر ملزم گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کرکے نوجوان دوشیزہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ بدھ کو اطلاعات کے مطابق نواحی علاقہ فضل آباد غریب آباد میں محمد عمیر ولد شمس الرحمان عرف فوجی نے پسند کا رشتہ نہ دینے پر گھر کے اندر گھس کر نو جوان 17 سالہ دوشیزہ مسماۃ سونیہ دختر فقیر سید کو موت کے گھاٹ اتات دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسں اور میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو تخت بھائی منتقل کر دیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ تخت بھائی پولیس نے مقتولہ کے ماموں محمد الیاس ولد آمین الحق کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف دفعہ 302/24 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close