پشاور(آئی این پی)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ اسماعیل خان ترجمان نے کہا کہ ایس ایس سی (نہم اور دہم(کے سالانہ امتحانات 13مئی 2022ء بروز جمعہ سے منعقد کیے جائیں گے۔ بدھ کو جاری کردہ بیان کے مطابق اس سلسلے میں پرائیویٹ اور ریگولر کیلئے جماعت نہم کی داخلہ فیس 1400روپے جو کہ 25مارچ تک جمع کرائی جا سکتی ہے، تاخیر کے سلسلے میں داخلہ فیس 1900روپے جو کہ یکم اپریل تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔
اسی طرح ڈبل داخلہ فیس 2400روپے جو کہ 8اپریل تک جمع کرا سکتے ہیں جبکہ تین گنا داخلہ فیس 3400روپے جو کہ 12اپریل تک جمع کرا سکتے ہیں۔ اسی طرح دسویں جماعت کے ریگولر اور پرائیویٹ تمام گروپس کی داخلہ فیس 1800روپے جو کہ 25مارچ تک جمع کرا ئی جا سکے گی اور تاخیر کے سلسلے میں لیٹ فیس 2300روپے یکم اپریل تک جبکہ ڈبل داخلہ فیس 2800روپے 8اپریل تک اور تین گنا داخلہ فیس 3900روپے جو کہ 12اپریل تک جمع کرائی جا سکے گی۔اسی طرح نہم/دہم امپرومنٹ کیلئے داخلہ فیس 1900 روپے، لیٹ فیس 2400روپے، ڈبل فیس 2900روپے اور تین گنا داخلہ فیس 3900روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ 12اپریل تک جمع کرائی جا سکے گی۔
مذکورہ اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ سنٹر بنانے کیلئے فیس50ہزار روپے، سنٹر کی تبدیلی کیلئے 4ہزار روپے، رزلٹ گزٹ فیس تین ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق آن لائن داخلہ 12اپریل کو مکمل طور پر بند کر دیا جائیگااور کوئی بھی فارم کسی صورت میں قابل قبول نہ ہوں گے اور داخلہ فارم کی ہارڈ کاپی بمع فیس رسید مقررہ تاریخ کے اندر جمع کرائی جائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں