کراچی(آئی این پی) شہر قائد کے جزیرے منوڑہ کے ساحل پر ایک بڑی مردہ وہیل پائی گئی ہے۔ ماہی گیروں نے منوڑہ پر ایک 28 فٹ لمبی وہیل کو پایا، جو مردہ حالت میں ساحل پر لہروں میں بہہ کر آ گئی تھی۔ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ دھاری دار مردہ وہیل سات سے آٹھ فٹ چوڑی اور اٹھائیس فٹ سے زیادہ لمبی ہے، اور اسے وسر کہتے ہیں، منوڑہ سے اسے ماہی گیر ہی کھینچ کر فش ہاربر پر لے آئے ہیں۔
مردہ وہیل کے بارے میں کے پی ٹی اور محکمہ فشریز سمیت کسی متعلقہ ادارے کو تاحال خبر نہیں ہو سکی ہے، ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ منوڑہ سے فش ہاربر تک 28 فٹ سے زائد لمبی مردہ وہیل کو کھینچ کر لایا گیا لیکن کسی ادارے نے نوٹس نہیں لیا۔تمام ادارے بے خبر رہے اور ماہی گیر کسی ادارے کی مداخلت کے بغیر منوڑہ سے ایک عظیم الجثہ مچھلی کو کھینچ کر لے آئے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں