سبی/کو ئٹہ(آئی این پی) بلو چستان کے شہرسبی میں جیل روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں ایف سی اہلکا روں سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ8 2سے زائد زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش نا ک بتا ئی جا رہی ہے 4شدید زخمیوں کو کو ئٹہ منتقل کر نے کیلئے وزیر اعلیٰ بلو چستان کی ہدایت پر ہیلی کاپٹر روانہ کر دیا گیا ہے،دھما کے کے بعدسبی اور کو ئٹہ کے ہسپتا لوں میں ایمر جنسی نا فذ کر دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلو چستان،میر عبدالقدوس بزنجو، مشیر داخلہ میر ضیا ء اللہ لا نگو، مشیر اطلا عات بشریٰ رند، سنیئر صو با ئی وزیر نو ر محمد دومڑ و دیگر نے دھما کے کی مذمت کر تے ہو ئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فرا ہمی کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشتگردی کا واقعہ سبی کے تا ریخی میلے کو سبو تاژ کر نے کی کو شش ہے ہم عوام کے تعاون سے صو بے کو امن اور ترقی کا گہوارہ بنا ئیں گے، ترقی مخا لف عناصر نہیں چا ہتے کہ بلو چستان کی عوام ترقی کریں اور انہیں روزگا ر ملے۔پولیس کے مطابق منگل کے روز سبی شہر میں جیل روڈ پرحبیب چوک کے قریب زور داردھما کہ ہوا جس میں ایف سی اہلکا روں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش نا ک بتا ئی جا رہی ہے۔ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر سرور ہاشمی کے مطابق دھماکے میں زخمی ہو نے والے 28زخمیوں کو سبی ڈسٹرکٹ اسپتال لائے گئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔بتا یا جا رہا ہے کہ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
پولیس کاکہنا ہے کہ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو سیل کردیا اور جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے دوسری جانب دھماکے کے بعد سبی اور کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ادھر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سبی بم دھماکے کی مذمت کر تے ہو ئے اس کے نتیجے میں ہو نے والے قیمتی انسانی جا نوں کے ضیا ع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے سبی کے تاریخی میلے کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کی ہے سبی میلہ کاشتکاروں مالداروں کے کاروبار اور عام آدمی کی تفریح کا زریعہ ہے دہشت گردی کا واقعہ محنت کشوں کے روزگار کے خلاف سازش ہے کیو نکہ ترقی مخالف عناصر نہیں چاہتے کہ بلوچستان کے عوام ترقی کریں اور انہیں روزگار ملے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی عمل کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔عوام کے تعاون سے صوبے کو امن اور ترقی کا گہوارہ بنائیں گے۔
بلوچستان کے عوام ترقی اور روزگار چاہتے ہیں اور ترقی مخالف عناصر کے خلاف ہیں۔وزیراعلیٰ نے سبی شہر کی سیکورٹی میں اضافے اور واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیئے تمام وسائل برے کار لانے کی بھی ہدایت کی ہے صوبائی مشیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو نے بھی سبی دھماکے کی مذمت اور اس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ دہشتگرد اس قسم کے بزدلانہ کارروائیاں کر کے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں صو بے کے امن کو کسی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے ہدایت کی ہے کہ دھماکے میں ہونے والے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائے۔مشیر داخلہ نے دھماکیسے متعلق رپورٹ طلب کرکے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں