کوئٹہ، زرغونہ منظور ترین پہلی خاتون ایس ایچ او تعینات کر دی گئیں

کوئٹہ (آئی این پی)آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے گزشتہ دنوں بلوچستا ن کی تاریخ میں پہلی بار کوئٹہ میں خواتین پولیس اسٹیشن کا افتتاح کرکے زرغونہ منظور ترین کو پہلی خاتون ایس ایچ او تعینات کردیا۔ گزشتہ روز پولیس اسٹیشن انڈسٹریل ایریا کو ایک خاتون کی رپورٹ ملی جہاں ڈی آئی جی کوئٹہ فدا حسن شاہ اور ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی نے رپورٹ خواتین پولیس اسٹیشن منتقل کرنیکی ہدایت کی جس پر ایس ایچ او زرغونہ منظور ترین نے کارروائی کرتے پہلی ایف آئی آر درج کردی۔

ایس ایچ او زرغونہ منظور ترین نے اس عزم کا اظہار کیاکہ خواتین کے مسائل حل کرنے میں وہ اپنا بھرپور کردار ادا کرئیگی ویمن پولیس اسٹیشن پر خواتین اپنی شکایات لے کر پہنچنے لگیں اوراپنی شکایات اور مسائل خواتین پولیس کے سامنے باآسانی اور بلا جھجھک بیان کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس انصاف کا آئینہ ہے۔پولیس خواتین اسٹیشن کے قیام سے خواتین کے مسائل ایک چھت تلے حل نکلے گا۔ خواتین پولیس اِسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرنے سمیت جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی خواتین اہلکار تفتیش اور ایف آئی آر کے اندراج سمیت چھاپے بھی مار ے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں