پولیو کیس کا شبہ، محکمہ صحت کی ٹیم متعلقہ گاؤں پہنچ گئی، علاقے میں ایسے کتنے کیس رپورٹ ہوئے ہیں؟

جیکب آباد(آئی این پی) جیکب آباد میں پولیو کا اے ایف پی کیس ظاہر، محکمہ صحت کی ٹیم اطلاع پر متعلقہ گاؤں پہنچ گئی، متاثر بچے کا معائنہ، نمونے لیکر لیبارٹری بھیجے گئے ہیں، رپورٹ کے بعد ہی واضح ہو گا ابتک 30سے زائد ایسے کیس رپورٹ ہوئے ہیں،محکمہ صحت تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیو کا کیس ظاہر ہوا ہے یونین کونسل دستی کے قصبہ بابو لہر میں علی گل کا ایک سالہ بیٹے گل خان کوڈاکٹر کی جانب سے پولیو کا شبہ ظاہر کیا گیا

ایسی اطلاع پر محکمہ صحت کی ٹیم نے متعلقہ قصبہ پہنچ کر متاثرہ بچے کا معائنہ کیا اور اسٹول سیمپل لئے اس سلسلے میں محکمہ صحت کے پولیو مہم کے انچارج ڈاکٹر طفیل پٹھان نے رابطے پر بتایا کہ متاثرہ بچے کے اسٹول سیمپل لیکر اسلام آباد لیبار ٹری بھیجے جائیں گے رپورٹ کے بعد ہی واضح ہوگا کہ بچے کو پولیو ہے یا کوئی اور بیماری انہوں نے بتایا کہ ابتک ایسے 30سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں