سوئی سدرن گیس کمپنی نے سینکڑوں غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کر دئیے

منگچر(آئی این پی) سوئی سدرن گیس کمپنی قلات زون کی کارروائی کلی مندے حاجی اور کلی سید موریز میں سینکڑوں غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سب زونل منیجر طلال بلوچ کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز منگچرکے علا قے کلی مندے حاجی، کلی سید موریزاوراس پاس کے گلیوں میں گیس کمپنی کی جانب سے آپریشن میں غلام مصطفی لانگو، طفیل احمد لانگو،رئیس علی احمد،میر احمد مری، محمد سلیمان اور دیگر گیس کمپنی کے اہلکاران نے کارروائی کرکے سینکڑوں غیر قانونی کنکشن کو منقطع کئے سوئی گیس کی پائپ کو سوراخ کرکے ربڑ پائپوں کے زریعہ سے غیر طریقے سے گیس چوری کی جا رہی تھی

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی کنکشن کے خلاف کارروائی جاری ہے تمام غیر قانونی کنکشنز کے باعث گیس صارفین تک نہیں پہنچ رہی ہے گیس چوروں کے خلاف بلاتفریق کاروائی جاری رہے گی مزید غیر قانونی کنکشن کا سراغ لگا کر انہیں منقطع کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close