فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں گزشتہ ڈیڑھ ہفتہ کے دوران 1238 مین ہولز وڈرینز کو ڈھکن لگائے جاچکے ہیں اور اسی عرصہ کے دوران 1850 سرکاری ونجی سکولوں کے باہر بچوں کو محفوظ انداز میں روڈ کراسنگ کے لئے اقدامات کئے گئے۔علاوہ ازیں چاروں اضلاع میں 6625 سٹریٹ لائٹس کو فنکشنل کرایا گیا۔یہ بات ڈویژنل کمشنر زاہد حسین نے ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو عوامی بہبود کے جاری 21۔انڈیکیٹرز پر ڈویژن کی کارکردگی بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔
ڈویژنل کمشنر نے بتایا کہ فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں 6 ہفتوں کے دوران 7 برجز کی مرمت وبحالی کا کام مکمل،4112 ڈرینز وسیور لائینز کی مکمل صفائی ستھرائی،82 ہزار 781 ٹن ویسٹ کو ڈمپنگ سائٹ منتقل، 38 مسافر بس سٹینڈز کی حالت زار بہتر بنائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ ایک ہزار سے زائد سرکاری عمارات اور سکولوں کی عمارات کی وائٹ واشنگ،24 ہزار کلومیٹر سے زائد پلے گراؤنڈز وگرین بیلٹس کی بحالی،821 مقامات سے وال چاکنگ کا صفایا،98 واٹر سٹوریج ٹینکس کی کلورینیشن وکلیننگ کے علاوہ 201 جگہوں سے کھڑے پانی کو کلیئر کرایا گیا۔انہوں نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں وہیلتھ مراکز کی صفائی کا ٹاسک مکمل، 5599 سکولوں اور 1420 مساجد کے ذریعے نوجوانوں وسول سوسائٹی کو صفائی ستھرائی قائم کرنے کا پیغام عام کیا گیا۔اسی طرح شاہرات پر سموک اور اوورلوڈنگ 2751 گاڑیوں کو تھانوں میں بند،41 کے خلاف مقدمات کا اندراج اور 85 لاکھ سے زائد جرمانہ بھی کیا گیا۔
ڈویژنل کمشنر نے بتایا کہ رورل واربن 220 کلومیٹر رابطہ سٹرکوں کی مرمت وبحالی اور پیچ ورک کا کام مکمل کیا جاچکاہے۔انہوں نے بتایا کہ 66۔الیکٹرک پولز کی منتقلی،510 مقامات سے لٹکتی تاروں کی ایڈجسمنٹ اور 19 ٹرانسفارمرز کو شفٹ کرایا گیا۔انہوں نے پٹرول پمپس پر واش رومز کی حالت زار بہتر بنانے کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واش بیسنز اور ٹیپز کو فنکشنل بنانے کے ساتھ صابن اور تولیہ کی موجودگی کویقینی بنایا جارہا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب نے فیصل آباد ڈویژن کی مجموعی کارکردگی کو سراہا اور کمشنر،ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر افسران کو عوامی بہبود کے اقدامات پر عملدرآمد کا تسلسل برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں