سبی میلے میں دو روز میں ایک لاکھ سے زائد جانور لائے گئے، جانوروں کی فروخت عروج پر ہے

سبی (آئی این پی) محکمہ امور حیوانات کے جاری اعدادوشمار کے مطابق سبی میلے میں پچھلے دو روز میں تقریبا ایک لاکھ سے زائد جانور لائے گئے جس میں تقریبا 16ہزار گائے و بیل جبکہ 3000اونٹ اور 1500 گھورڑوں کی خریدو فروخت بھی شامل ہے اسکے علاوہ دیگر جانوروں کی خریدوفروخت بھی عروج پر ہے واضح رہے کہ سبی میلہ مالداروں کے لیے ایسا پلیٹ فارم ہے جسمیں صوبے کی سب سے بڑی مویشی منڈی لگتی ہے جہاں پر کروڑوں روپے کی خریدوفروخت ہوتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں