کراچی(آئی این پی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیو ائیر لائن کیلئے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس جاری کردیا۔ کابینہ نے کیو ائیر لائن کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کی منظوری دی تھی جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق لائسنس جاری ہونے کے دو سال میں ائیر لائن کو فلائٹ آپریشن شروع کرنا ضروری ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں ائیر لائن کو سکیورٹی ڈپازٹ کی مد میں تین بلنگ سائیکلز کے برابر رقم جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں