بھاری مقدار انڈین گٹکا سپلائی ناکام بنا دی گئی، گٹکا برآمد،ملزمان دھر لیے گئے

کراچی(آئی این پی)ضلع ایسٹ پولیس نے بھاری مقدار انڈین گٹکا کی سپلائی کو ناکام بنا دیا گٹکا برآمد ملزمان گرفتارکرلئے۔تھانہ سہراب گوٹھ پولیس نے بھاری مقدار گٹکا سمیت دو گٹکا فروش ملزمان گرفتار کیئے،ملزمان سے بھاری مقدار 360 پیکٹ انڈین گٹکا وزنی 90 کلو گرام برآمدکرلئے،ملزمان کرولہ کار میں سوار ہوکر اندرون سندھ سپلائی کے لیئے لیکر جا رہے تھے،تھانہ سہراب گوٹھ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کار سوار گٹکا سپلائی ر دو ملزمان کو گرفتار کیا

ملزمان کراچی شہر سمیت اندرون سندھ کے مختلف علاقہ میں گٹکا سپلائی اور فروخت کرتے ہیں،ملزمان کار نمریBew۔830 کو گٹکا فروخت اور سپلائی کے لیئے استعمال کرتے ہیں،گرفتار ملزمان میں مقصود احمد اور ذیشان احمد شامل ہیں،جبکہ گرفتار شدہ ملزمان بالا کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم کیاگیا،جبکہ ملزمان کے زیر استعمال کرولا کار نمبری بالا بوجہ ثبوت قبضہ پولیس لیا گیا،ملزمان کا سابقہ رکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے،ملزمان کو مزید تفتیش کیلے شعبہ تفتیش حکام کے حوالے کیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close