پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ کی کامیابی کا دعویٰ کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی) ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ کامیاب ہو چکا اور حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی کامیاب ہوگی ۔ ہفتے کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے حکومت کے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ کامیاب ہو چکا اور کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی کامیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر شفقت محمود نے اقرار کر ہی لیا کہ ان کے ممبران انہیں چھوڑ رہے ہیں اورہارس ٹریڈنگ سے وجود میں آنے والی پارٹی تحلیل ہو رہی ہے۔ شازیہ مری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری جمہوریت اور آئین کے نگہبان ہیں اورپیپلزپارٹی کے جیالوں کو اپنے قائد آصف علی زرداری پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزرا آخری دہاڑی لگانے کیلئیعدم اعتماد کی تحریک کے منتظر ہیں جبکہ وفاقی وزیرشفقت محمود اور فوادچودھری سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے عادی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close