اپوزیشن جماعتوں کی عدم عتماد کی تحریک کو ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر منفی سیاست قرار دے دیا گیا

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں پہلے سے زیادہ اتفاق، اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ ہفتے کو انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتیں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر منفی سیاست کر رہی ہیں۔ان لوگوں کو عوام کے مسائل سے کوئی د لچسپی نہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو قومی مفاد عزیز نہیں۔نازک حالات میں سیاسی افراتفری کے ذریعے ذاتی عزائم کی تکمیل ملک سے دشمنی کے مترادف ہے۔

سیاسی انتشار پھیلانے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن نے قومی مفادات کو داؤ پر لگایا ہوا ہے اور اقتدار کی ہوس میں مبتلا ہے۔ قوم اپوزیشن کے منفی طرز عمل کو کبھی معاف نہیں کرے گی اور ان لوگوں کو مضبوط ہوتی معیشت کو ڈی ٹریک کرنے کی کوشش پرقوم کو جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفاد ات کے خلاف مصروف عمل عناصر کو اتحاد کی قوت سے روکنا ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں