بلاول بھٹو سات سال سے ہوا میں تیر چلا رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان نے باؤنسر مار دیا

لاہور (آئی این پی ) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول زرداری گزشتہ سات سال سے ہواوں میں تیر چلانے میں مصروف ہیں۔ پیپلزپارٹی کے تحت ہونے والے احتجاجی مارچ کے دوران بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ خطاب پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پی پی موجودہ حکومت کی الٹی گنتی کے انتظار میں بیٹھی ہے۔

فیاض چوہان نے کہا کہ بلاول زرداری شوق سے لاہور آئیں، 126 دن دھرنا دیں پھر اگلی بات اس کے بعد ہوگی، پی ٹی آئی رہنما سندھ میں پی پی سے زیادہ لوگوں کو اکٹھا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کیلئے بہار کے موسم کا انتخاب کیا، کیا ہی اچھا ہوتا اگر پی ٹی آئی کی طرح زرداری لیگ بھی مارچ کیلئے سردی کا موسم منتخب کرتی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ لاہور کے بعد اپوزیشن جماعتوں کو سانپ سونگھ گیا، یہ جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف سازش کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ ہر در سے ٹھکرائے جانے کے بعد پیپلز پارٹی نے ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا لی، بہت جلد پیپلز پارٹی دیگر صوبوں کی طرح سندھ سے بھی ہزیمت اٹھائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close