2لڑکیوں سمیت 3 خواتین اغواء کر لی گئیں، شوہر دوائی لینے میڈیکل اسٹور پر گیا، ملزمان بیوی کو کیری ڈبہ میں ڈال کر لے گئے

فیصل آباد (آئی این پی)مختلف واقعات کے دوران 2لڑکیوں سمیت 3خواتین کو اغواء کر لیاگیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔تفصیلات کے مطا بق مدینہ ٹاؤن کے رہائشی منیراحمد نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ مسرت بی بی کو چیک اپ کے لیے نجی ہسپتال میں لے کر گیا اوروہ دوائی لینے کیلئے میڈیکل سٹورپرگیا تونامعلوم مسلح ملزمان اسکی اہلیہ کو کیری ڈبہ میں ڈال کر فرار ہوگئے

جبکہ جھنگ بازار کے علاقہ لیاقت آباد کے رہائشی جاوید احمد نے بتایا اس کی 14سالہ بیٹی علیشا سکول گئی واپس نہ آئی توتلاش کرنے پر معلوم ہوا کہ نامعلوم ملزمان اسکی بیٹی کو اغواء کرکے لے گئے ہیں۔علاوہ ازیں غلام محمد آباد کے علاقہ سلطان ٹاؤن کی رہائشی گلیڈس زوجہ عاشق مسیح نے بتایا کہ ان کی عدم موجودگی میں نامعلوم ملزمان گھر آئے اوراس کی 17سالہ پوتی مناہل کو اغواء کر کے فرار ہوگئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close