یکم مارچ سے دودھ 10 روپے فی لیٹر مہنگا، مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع، ہزاروں روپے جرمانہ

کراچی(آئی این پی) شہر قائد میں مہنگے دام دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ ایکشن میں آ گئی۔ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی ہدایت پر گلشن اقبال اور فیروز آباد میں کارروائیاں کی گئیں۔ گلشن اقبال میں ملک شاپ پر 68 ہزار جرمانہ اور 5 افراد کو چالان نہ بھرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ اے سی سب ڈویڑن گلشن اقبال نے 3 دکان داروں پر 18 ہزار جرمانہ عائد کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد نے زائد قیمت وصولی پر 50 ہزار جرمانہ کیا۔ اے سی فیروز آباد نے 10 سے زائد دکان داروں کو تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا۔دکان داروں کو سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق دودھ 120 روپے فی لیٹر فروخت کی ہدایت کر دی گئی۔ متعدد دکان داروں کو ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر تنبیہ کی گئی۔واضح رہے کہ ڈیری فارمرز نے یکم مارچ سے دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کر دیا ہے۔ دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹرکا اضافہ انتظامیہ کو اعتماد لیے بغیر کیا گیا۔ڈیری فارمرز نے گائے اور بھینسوں پر بیماری کی ویکسین کے لیے حکومت سے مدد مانگ لی ہے۔ دودھ مہنگا کرنے والے ڈیری فارمرز اپنی گائے اور بھینسوں کو ویکسین تک نہیں لگا سکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close