کراچی(آئی این پی)کراچی میں شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈاکو مارا گیا۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں شہری نے دو مبینہ ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ کنسٹرکشن کے پلاٹ پر 4 مسلح افراد واردات کے لیے آئے تھے، میرے ساتھی کی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ ایک ڈاکو زخمی اور دو فرار ہوگئے۔
متاثرہ شہری کے مطابق ایک ڈکیت کے ساتھی کو ہم نے پکڑ کو پولیس کے حوالے کیا۔فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور ہلاک و زخمی ڈاکوؤں کو اسپتال منتقل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے روزانہ درجنوں شہریوں کو موبائل فون اور قیمتی اشیا سے محروم کردیا جاتا ہے اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر شہریوں کو گولی مار دی جاتی ہے۔اس سے قبل گلشن حدید میں دو کم عمر لڑکوں سے موٹر سائیکل چھین لی گئی تھی،
ایک موٹر سائیکل پر سوار 3 ملزمان نے لڑکوں کا پیچھا کیا کم عمر لڑکے ملزمان کو دیکھتے ہی موٹر سائیکل سے اتر گئے۔ملزمان لڑکوں سے گھر کی دہلیز پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے، ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے ماسک لگا رکھا تھا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں